سدرم کیمپ سے استفادہ کرنے معذورین سے خواہش

   

Ferty9 Clinic

پداپلی۔ضلعی معذورین کے لئے منعقد شدنی پہلے سہ ماہی سدرم کیمپ سے مکمل طور پر مستفید ہونے کی ضلعی عہدیدار برائے دیہی ترقی ونود کمار نے منگل کو ایک صحافتی بیان کے ذریعہ اطلاع دی۔ تفصیلات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضلعی دیہی ترقیاتی تنظیم اور ضلعی سرکاری ہسپتال تلنگانہ محکمہ صحت وطبابت کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس سدرن کیمپ میں حاضر ہونے والے معذورین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ پہلے سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر سے ابتدائی معذورین کا تصدیق نامہ حاصل کریں اور می سیوا مرکز سے سلاٹ بکنگ کروائیں۔ سلاٹ بکنگ مکمل ہونے پر ایک رسیددی جائیگی جس پر سدرم کیمپ کے انقاد کی تاریخ’ وقت اور سلاٹ نمبر لکھا ہوگا، جس کے مطابق پداپلی سرکاری ہسپتال میں حاضر رہنے کی ہدایت دی۔ پہلا سہ ماہی کیمپ کے لئے 7 جنوری 2021 کے دن بذریعہ آن لائن سدرم سرٹیفکٹ سلاٹ بکنگ کروانے والے معذورین کو تشخیص کے لئے حاضر رہنے کی ہدایت دی۔ پہلے سہ ماہی سدرم کیمپس 21 جنوری ، 7 جنوری، اور 28 جنوری تواریخ میں منعقد کئے جائیں گے۔معذورین کو ان توراریخ میں حاضری کے لئے قبل ازیں ضلعی سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹر سے بحیثیت معذورین صداقت نامہ حاصل کرنے اور می سیوا مرکز سے سلاٹ بکنگ کروانے کی انھوں نے اس صحافتی بیان کے ذریعہ ہدایت دی۔