سدرن ٹراویلس کے نئے برانچ کا نیلور میں افتتاح

   

حیدرآباد /13 ستمبر ( پریس نوٹ ) سدرن ٹراویلس جو ایک سرکردہ تنظیموں میں سے ایک ہے اور پیان انڈیا میں اپنی شاخیں ( برانچس ) رکھتا ہے ۔ جنوبی ہند سے سفر کرنے والوں کے سفر کو صحیح انداز دینے کی خاطر نیلور میں ایک نئی شاخ کا افتتاح عمل میں لایا ہے ۔ گذشتہ 5 دہائیوں سے ملک میں ہاسپٹالیٹی خدمات انجام دینے کے ساتھ سیاحت کی فراہمی کے بعد نیلور ، آندھراپردیش میں اس نے نئے برانچ کا آغاز کیا ہے ۔ افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے وی پرشانتی ریڈی ، پریسیڈنٹ ایل اے سی ، تروملا تروپتی دیواستھانم ٹیمپلس ( دہلی ، وراناسی ، رشی کیش و کروکشیترا ) اور شریک چیرپرسن وی پی آر فاؤنڈیشن کے ہمراہ بحیثیت مہمان اعزازی ٹی راماکرشنا ، گلوبل پریسیڈنٹ ، ورلڈ آریا ویسیا مہاسبھا ، کے گروبرہمم ، وائس پریسیڈنٹ ، ورلڈ آریا ویسیا مہاسبھا ، سابق چیرمین سری تھلاپگیری رنگاندھا سوامی ٹیمپل ، منیجنگ ڈائرکٹر ، سمہاپوری پینٹس شریک تھے ۔