سدرن ٹراویلس کے نئے برانچ کا ورنگل میں قیام

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : سدرن ٹراویلس جو کہ ایک سرکردہ تنظیموں میں سے ایک ہے ۔ جنوبی ہند میں سیاحوں کو سیاحت کے بہتر تجربہ کی خاطر ورنگل میں نئے برانچ کا آغاز کیا ہے ۔ مہمان خصوصی ایرابلی دیاکر راؤ ، وزیر پنچایت راج و دیہی ترقی ، حکومت تلنگانہ نے اس کا افتتاح کیا ۔ مہمانان اعزازی میں داسیم ونئے بھاسکر ، رکن اسمبلی ، ورنگل ویسٹ ، حکومت تلنگانہ ، ناپانینی نریندرا ، رکن اسمبلی ، ورنگل اربن ، حکومت تلنگانہ اور گنڈو سدھارانی ، مئیر شہر ورنگل ، حکومت تلنگانہ شامل تھے ۔ سدرن ٹراویلس کا قیام 1970 میں دہلی میں عمل میں آیا تھا ۔ وزارت سیاحت حکومت ہند کی جانب سے مسلمہ ہے ۔۔