سدھاکر ریڈی کا آج تعزیتی جلسہ

   

حیدرآباد 29 اگست (سیاست نیوز) سی پی آئی کے سابق قومی جنرل سکریٹری ایس سدھاکر ریڈی کا تعزیتی جلسہ کل 30 اگست کو 11 بجے دن رویندرا بھارتی میں منعقد ہوگا۔ سی پی آئی اسٹیٹ کونسل سے جلسہ کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ صدارت ریاستی سکریٹری کے سامبا سیوا راؤ کریں گے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی ، سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ ، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا ، ہریانہ کے سابق گورنر بنڈارو دتاتریہ ، سی پی آئی قائد بی وی راگھولو ، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس این وی رمنا ، بی آر ایس ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ ، وزراء اور مختلف قائدین خطاب کریں گے۔1