سدھا بھردواج کو ضمانت کیخلاف اپیل خارج

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بھیما کوریگاؤں تشدد کیس میں سماجی کارکن اور وکیل سدھا بھاردواج کو بمبئی ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی ضمانت کو چیلنج کرنے والی قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے ) کی اپیل منگل کے روز مسترد کر دی۔جسٹس یو یو للت، جسٹس روندر بھٹ اور جسٹس بیلا ترویدی نے اپیل کو خارج کر دیا۔ بنچ نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کو قانونی قرار دیتے ہوئے مداخلت کرنے سے انکار کردیا۔خیال رہے بمبئی ہائی کورٹ نے یکم دسمبر کو سدھا بھاردواج کی ضمانت کی درخواست قبول کر لی تھی، جو 28 اکتوبر 2018 سے جیل میں ہیں۔ ان کی ضمانت کی شرائط طے کرنے کے لیے 8 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔