سدھرا انکاؤنٹر: چار جنگجو ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

   

جموں: جموں کے سدھرا علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم آرائی کے دوران چار عدم شناخت جنگجو مارے گئے اور ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں کے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں اس انکاؤنٹر کے متعلق ایک اپ ڈیٹ میں کہا گیا کہ جموں کے سدھرا علاقے میں چار جنگجو مارے گئے ۔ٹویٹ کے مطابق مہلوکین کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا جس میں 7 اے کے 47 رائفلیں، ایک ایم فور رائفل اور تین پستول شامل ہیں۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ ٹرک مالک کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے اور یہ ٹرک جموں سے سری نگر جا رہی تھی۔ذرائع کے مطابق جائے واردات پر تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے ۔