سدھو آج پنجاب کانگریس کی ذمہ داری سنبھالیں گے

,

   

Ferty9 Clinic

تقریب میں چیف منسٹر امریندر سنگھ کریں گے، پارٹی کو راحت
چنڈی گڑھ : پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نومنتخب پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کی جائزہ تقریب میں کل ممکنہ طور پر شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے میڈیا مشیر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کیپٹن امریندر سنگھ نے کانگریس کے تمام ایم ایل اے، ممبران پارلیمنٹ اور پارٹی کے سینئر کارکنوں کو پنجاب بھون میں صبح 10 بجے چائے کے لئے مدعو کیا ہے۔ چائے نوشی کے بعد وہ سب کانگریس بھون جائیں گے جہاں ریاستی کانگریس کی نئی ٹیم کی تاج پوشی ہونی ہے۔اس سے قبل نوجوت سنگھ سدھو کے دستخط کردہ ایک خط چاروں ورکنگ صدور کلجیت ناگرا، سنگت سنگھ، پون گوئل اور سکھویندر سنگھ ڈینیچیف منسٹر کے سیسوان فارم ہاؤس لے گئے جہاں امریندر سنگھ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔