چنڈی گڑھ: سدھو موسے والا کے ارکان خاندان نے ہفتہ کے روز چنڈی گڑھ میں وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔ موسے والا کے والد اس ملاقات کے دوران جذباتی ہوگئے۔ ملاقات کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ خیال رہے کہ پنجابی گلوکار موسے والا کو 29 مئی کو نامعلوم حملہ آوروں نے اندھادھند گولیاں چلا کر دن دہاڑے ہلاک کر دیا تھا۔موسے والا کے قتل کے بعد سے پنجاب میں سیاسی ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔ اس دوران عوام میں بھگونت مان کی قیادت والی عام آدمی پارٹی حکومت کے تئیں بھی سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے کیونکہ سیکوریٹی میں کمی کے بعد ہی موسے والا کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سدھو موسے والا کے ارکان خاندان قتل واقعہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔قبل ازیں، وزیر اعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے سدھو موسے والا کی مانسا واقع رہائش پر پہنچ کر ارکان خاندان سے ملاقات کی تھی۔ خیال رہے کہ 29 مئی کو بدمعاشوں نے موسی والا پر اندھادھند فائرنگ کر کے ان کا قتل کر دیا۔