سدھو پنجاب کانگریس سربراہ کی حیثیت سے مستعفی

   

چنڈی گڑھ: پنجاب اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی بدترین شکست کے بعد پارٹی میں ہونے والے ہنگامے کا نوٹس لیتے ہوئے ریاستی کانگریس صدر نوجوت سدھو نے چہارشنبہ کو کانگریس صدر سونیا گاندھی کی ہدایت پر اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ سدھو نے گاندھی کو ایک سطری استعفیٰ خط بھیجا ہے ۔ سدھو کے استعفیٰ کا کل سے ہی انتظار تھا۔ یہ استعفیٰ پارٹی کی تنظیم نو کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔شکست کی وجوہات پر غور و خوض کرنے کیلئے کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا تھا۔