نئی دہلی ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے آج شام نوجود سنگھ سدھو کو پنجاب کانگریس یونٹ کا صدر مقرر کردیا ہے۔ پنجاب کے آئندہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں سدھو کی مدد کے لئے چار ورکنگ پریسیڈنٹس کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔ پارٹی نے سنیل جھاکر کی خدمات کی ستائش کی جو پنجاب کانگریس صدر کی حیثیت سے تاحال خدمات انجام دے رہے تھے۔