سدھو کا بیان ملک کیلئے باعث تشویش:بی جے پی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 20 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو “بڑے بھائی” کے طور پر مخاطب کرنے پر کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر سدھو کا بیان ملک کے لیے تشویش کا باعث ہے ۔ بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے ہفتہ کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر سدھو کا بیان کروڑوں ہندوستانیوں کے لیے باعث تشویش ہے ۔ پاترا نے الزام لگایا کہ یہ کانگریس کی سوچی سمجھی سازش ہے اور مسٹر سدھو نے یہ بیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے کہنے پر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر سدھو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان میرے بڑے بھائی کی طرح ہیں۔ مسٹر سدھو پاکستان سے رشتہ بڑے بھائی تک لے آئے ہیں۔ وہ ماضی میں بھی پاکستان کی تعریف کرتے رہے ہیں۔