نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج کہا کہ وہ کرکٹر سے سیاستداں بنے نوجوت سنگھ سدھو کو سنائی گئی سزاء کے 32 سال پرانے روڈ ریج کیس میں نظرثانی کی درخواست پر /25 فبروری کو سماعت کرے گی ۔ جسٹس اے ایم کھانویلکر اور جسٹس ایس کے کول نے سدھو کے وکیل کی درخواست پر کیس کیلئے یہ تاریخ طئے کی ۔ موجودہ طور پر پنجاب کانگریس کے صدر سدھو کی طرف سے سینئر وکیل پی چدمبرم پیروی کررہے ہیں ۔
