سدھو کے استعفی پر کیپٹن نے دیا بیان : میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وہ مستحکم آدمی نہیں ہیں

   

Ferty9 Clinic

نوجوت سنگھ سدھو کے پنجاب پردیش کانگریس کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے پر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کیپٹن امریندر سنگھ نے تبصرہ کیا ہے ۔ کیپٹن سنگھ نے اپنے لئے طویل عرصے سے سیاسی سردرد بنے اپنے پرانے کابینی معاون سدھو کے استعفے پرٹوئٹ کیا کہ ’’میں نے پہلے ہی آپ سے کہا تھا کہ وہ (سدھو) مستحکم آدمی نہیں ہے اور وہ سرحدی پنجاب ریاست کے لئے ٹھیک نہیں ہیں۔‘‘