سدی پیٹ ایڈیشنل کمشنر پولیس سی ایچ کوشلکر نے جائزہ لے لیا

   

سدی پیٹ ۔26 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ایڈمن) کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے والے سی ایچ۔ کوشلکر نے پولیس کمشنر ڈاکٹر بی۔ انورادھا، آئی پی ایس سے ملاقات کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ کمشنر نے سی ایچ۔ کوشلکر کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔سی ایچ۔ کوشلکر نے 1995 میں سب انسپکٹر کے طور پر پولیس ڈپارٹمنٹ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ انہوں نے متحدہ نظام آباد ضلع میں خدمات انجام دیں۔ 2008 میں انسپکٹر (سی آئی) کے عہدہ پر ترقی حاصل کی اور متحدہ نظام آباد و حیدرآباد سٹی میں خدمات انجام دیں۔ 2018 میں ترقی پاکر اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس (اے سی پی) بنے اور سی سی ایس حیدرآباد سٹی، شاہد نگر، مہیشورم ٹریفک اے سی پی کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی کے عہدہ پر ترقی پائی۔اس موقع پر اے او یادمّا، گجویل اے سی پی نرسمہلو، سدی پیٹ اے سی پی رویندر ریڈی، ایس بی انسپکٹر کرن، موگلی، سری دھر گوڑ، انسپکٹر واسودیو راؤ، ودیاساگر، اوپندر، سرینو کے علاوہ کمشنر آفس کے عملہ اور دیگر پولیس افسران نے شال و پودے پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی۔