سدی پیٹ۔/26 اگسٹ۔( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر سدی پیٹ نزدیک یلمما چرچ میں مجتبیٰ ہیلپینگ ہینڈس فاؤنڈیشن کی جانب سے مفت ہیلت کارڈس تقسیم پروگرام منعقد کیا گیا جس میں عیسائی برادری میں مفت ہیلت کارڈز تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبد القادر صدر ملت اسلامیہ ویلفیئر سوسائٹی نے فاؤنڈیشن کی بے لوث خدمات پر روشنی ڈالی اور بھرپور ستائش کی ہے۔ چیرمین محمد مصطفیٰ احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن بلا تفریق مذہب و ملت خدمات انجام دے رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ مزکورہ ہیلت کارڈ کے زریعہ پرائیویٹ دواخانوں میں علاج و معالجہ کیلئے 25 تا 40 فیصد رعایت حاصل کی جاسکتی ہے۔ کرسچن برادری سے مخاطب ہوکر کہا کہ مجتبیٰ فاؤنڈیشن سے جڑجائیں اور فلاحی کاموں میں ساتھ دیں ۔ سکندر نے مزید کہا کہ کارپوریٹ دواخانوں میں لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے مجتبیٰ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منتخب کردہ کارپوریٹ دواخانوں سے استفادہ حاصل کریں۔ اس تقریب میں جلال الدین غوری، کرسچن برادری کے ذمہ داران، مرد و خواتین موجود تھے۔