سدی پیٹ: قبرستان کیلئے 4 ایکڑ اراضی مختص

   

مسلمانوں کو پروسیڈنگ کاپی کی حوالگی، ترقیاتی کاموں کا تذکرہ ، ہریش راؤ کا خطاب

سدی پیٹ یکم اکتوبر:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاستی سطح پر مسلمانوں کو قبرستان کی اراضی فراہم کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے اسی ضمن میں شری پرشانت جے پاٹل ڈسٹرکٹ کلکٹر سدی پیٹ نے پروسیڈینگ نمبر E1/3450/2023، بتاریخ 29 ستمبر 2023 جاری کیا۔ مذکورہ پروسیڈینگ کے مطابق 4 ایکڑ سرکاری اراضی سروے نمبر 244 واقع مستقر و منڈل سدی پیٹ بغرض تعمیر مسلم کمیونٹی قبرستان سدی پیٹ حوالے کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ریاستی وزیر خزانہ و صحت عامہ ٹی ہریش راؤ کی نمائندگی پر سدی پیٹ تحصیلدار اربن منڈل نے رول نمبر 7 گورنمنٹ میمو نمبر. 20264/Assn.l(1) /2023 ریونیو ڈپارٹمنٹ مورخہ 6 نومبر 2013 کے مراسلہ کی رو سے سروے نمبر 244 میں قبرستان کی تعمیر کی خاطر سرکاری اراضی الاٹ کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر ٹی ہریش راؤ نے مسلمانان سدی پیٹ کو پروسیڈینگ کاپی حوالے کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تلنگانہ عوام کو گود سے گور تک سہولیات فراہم کررہی ہے۔ اس موقع پر اڈھاک کمیٹی صدر غفار نئیر پٹیل، محمد وزیر الدین سابق کونسلر، وحید خان سینئر بی آر ایس لیڈر، غوث محی الدین زمیندار،صلاح الدین، علیم الدین سرور،اطہر پٹیل، بابو جانی زرعی مارکیٹ کمیٹی، فخر الدین ضلعی صدر بی آر ایس، محمد ارشاد، اکبر سونی دھابہ، ریاض کونسلر، علیم الدین سجو و دیگر موجود تھے۔واضح رہے کہ سابق میں بھی وزیر موصوف نے اپنے ذاتی صرفہ سے تین ایکڑ اراضی مسلم قبرستان کیلئے دئیے ہیں۔