سدی پیٹ میں انٹیگریٹیڈ مارکٹ کا افتتاح

   

عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کا اہم مقصد: ہریش راؤ
حیدرآباد۔/6فروری،( سیاست نیوز) شہر سدی پیٹ میں 20 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کردہ شاندار انٹیگریٹیڈ مارکٹ کا افتتاح سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی سدی پیٹ ٹی ہریش راؤ ، ضلع کلکٹر کرشنا بھاسکر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ہریش راؤ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقی کا نام حفظان صحت ہے اور عوام کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرنا حکومت کا اولین مقصد ہے۔ اس لئے چیف منسٹر کے سی آر کے احکامات کے مطابق دورِ نظام میں تعمیر کی گئی مونڈا مارکٹ کی طرز پر ریاست تلنگانہ کے تمام شہروں میں انٹیگریٹیڈ مارکٹ تعمیر کی جارہی ہے جس کا گجویل ، سوریا پیٹ کے علاقوں میں تعمیری کام جاری ہے۔ اس طرح سدی پیٹ میں 6 ایکڑ اراضی پر 20 کروڑ کی لاگت سے ماڈل انٹیگریٹیڈ مارکٹ تعمیر کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تلنگانہ ریاست میں ہی نہیں بلکہ ملک بھر میں پہلی ماڈل انٹیگریٹیڈ مارکٹ سدی پیٹ میں تعمیر کی گئی ہے جس کا آج افتتاح عمل میں آیا۔