سدی پیٹ میں بارش متاثرین میں رقمی امداد کی تقسیم

   

Ferty9 Clinic

سدی پیٹ ۔ وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ وزیر مویشیاں و سمکیات ٹی سرینواس یادو کے ہمراہ ضلع مستقر سدی پیٹ منعقدہ مختلف فلاحی پروگرامات میں شرکت کی ۔ انہو ںنے شہر سدی پیٹ کے قریب میں واقع رنگارنگ ساگر میں مچھلیوں کے بچوں کو چوڑتے ہوئے ریاست بھر میں مچھلی بچوں کی تقسیم پروگرام کا آغاز کیا ۔ قبل ازیں ایم ایل اے کیمپ آفس ضلع دفتر میں مسلسل تیز بارشوں کے باعث قدیم منہدم مکانات کے مالکان میں فی فرد 3500/- کے حساب سے 71 ہزار 500 روپئے وزیر ہریش نے اپنے ہاتھوں تقسیم کئے ۔ اس طرح نارائن راؤ پیٹ موضع کے 62 متاثرین میں 3200/- روپئے فی فرد کے حساب سے 98 ہزار 400 روپئے اپنے ہاتھوں تقسیم کئے ۔