سدی پیٹ میں بستی دواخانہ کا معائنہ، بلدی کمشنرکا دورہ

   

سدی پیٹ /26 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حال ہی میں ضلع مستقر سدی پیٹ کے آر ڈی او دفتر سے متصل مقام پر وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے بستی دواخانہ کا افتتاح عمل میں لایا تھا ۔ اس دواخانہ کی کارکردگی و دیگر امور کا جائزۃ لینے کیلئے آج بلدیہ کمشنر سدی پیٹ رویندر ریڈی عملہ بلدیہ کے ہمراہ دواخانہ پہونچے ۔ دریں اثناء انہوں نے اپنا بی پی چیک اپ کروایا مابعد کاونٹر پر مریضوں کی تعداد کا رجسٹر چیک کیا ۔ لیاب ، ڈاکٹرس روم وغیرہ کا معائنہ کیا ۔ کمشنر بلدیہ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی غریب و متوسط عوام کیلئے مذکورہ سنٹر کافی سہولت بخش ہے ۔ یہاں 56 اقسام کے خون کے معائنہ کئے جاتے ہیں ۔ واٹس ایپ کے ذریعہ ارسال بھی کردی جاتی ہے ۔ تاہم دواخانہ کے اوقات کار صبح 9 تا 4 بجے ہے ۔ انہوں نے شہریان سدی پیٹ سے گذارش کی کہ اس بستی دواخانہ سے استفادہ کرے ۔