سدی پیٹ میں بی آر ایس قائد کی انتخابی مہم

   

سدی پیٹ ۔ 17 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )سلطان عارف اقبال بی آر ایس کے سینئر لیڈر نے سدی پیٹ میں بی آر ایس پارٹی کی انتخابی مہم زوروں سے ہریش راؤ کے حق میں چلاتے ہوئے کہا کہ اب کی بار ہریش راؤ 1,50,000 اکثریت سے جیتیں گے۔ سدی پیٹ میں بڑے زور شور سے بی آر ایس مہم چل رہی ہے اور تلنگانہ میں پھر ایک بار کے سی آر کی حکومت ہی آئے گی۔ تلنگانہ میں بی آر ایس کی فلاحی اسکیمات پر ہمیں بھروسہ ہے۔ عوام کے سی آر کو چیف منسٹر بنتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔