سدی پیٹ۔ ضلع مستقر سدی پیٹ میں نوتعمیر کردہ انٹگریٹیڈ کلکٹریٹ بلڈنگ ، کمشنریٹ بلڈنگ ، ایم ایل اے کیمپ آفس کا 20 جو کو چیف منسٹر کے سی آر کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آنے والا ہے۔ اس خصوص میں وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ، ضلع کلکٹروینکٹ رام ریڈی، پولیس کمشنر مسٹر جوئیل ڈیوس، ایڈیشنل کلکٹر مزمل خان کے ہمراہ مذکورہ بلڈنگ کا معائنہ کیا۔ دریں اثناء چھوٹے کام جہاں کہیں بھی باقی ہیں ان کی نشاندہی کرتے ہوئے جلد تکمیل کرلینے کی ہدایت دی۔ وزیر موصوف نے کمشنریٹ بلڈنگ کے گراؤنڈ فلور ، فرسٹ فلور، سیکنڈ فلور میں قائم کئے گئے دفاتر کا معائنہ کیا۔ علاوہ اس کے کمشنر چیمبر، گریونس سل ہال، سی سی کیمرہ کمانڈ کنٹرول رومس و دیگر کئی دفاتر کا یکے بعد دیگر ے باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وی پرتاپ ریڈی فاریسٹ چیرمین، سوڈا چیرمین ، سابق بلدیہ چیرمین و دیگر عوامی قائدین کے علاوہ پولیس حکام موجود تھے۔