سدی پیٹ میں دورخی بریج کا سنگ بنیاد

   

دیہی عوام کی سہولیات کیلئے اقدامات ، ریاستی وزیرفینانس ٹی ہریش راؤ کا خطاب

ضلع سدی پیٹ کے منڈل چنا کوڈر موضع چوڈارم میں 3 کروڑ 53 لاکھ کی بھاری لاگت سے تعمیر کیا جانے والا ڈبل لائن بریج کا وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ نے آج ضلع پریشد چیرمین راجارادھاکرشنا شرما کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر وزیر ہریش راؤ بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل لائن بریج کا موضع میں تعمیر کیا جانا یہاں کی عوام کیلئے خوش آئند بات ہے جس کے باعث یہاں کی عوام و دیگر مقامات سے آنے والی عوام کو کافی راحت ملیگی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی سطح پر بھی ترقیاتی کام انجام دے رہی ہیں ۔ جس کے باعث دیہی عوام کو بہت سارے سہولیات میسر ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت موسم برسات میں کسانوں کی کاشت کیلئے 60 لاکھ 57 ہزار 197 کسانوں کیلئے 7178 کروڑ کی بھاری رقم بنک کھاتوں میں جمع کردی تاکہ وہ اس سیزن میں کسان رقم کیلئے پریشان نہ ہو اور بہت ہی اطمینان کے ساتھ کاشتکاری انجام دے سکے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں اب آبی سربراہی میں موثر انداز میں سربراہ کی جارہی ہیں ونیز کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ ریزرو واٹر تالاب ، کنال لبریز ہیں جس کی وجہ سے فصل عمدہ طور پر ہوگی اس موقع پر ان کے ہمراہ عوامی قائدین و کارکنان ٹی آر ایس موجود تھے ۔