سدی پیٹ میں سڑک کی تعمیر کے لیے 10 کروڑ روپئے کی منظوری

   

سدی پیٹ :۔ وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ کے پریس نوٹ کے مطابق شہر سدی پیٹ کے کریم نگر بائی پاس روڈ نرسا پور سرکل کی خوبصورت ترقی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس پراجکٹ کے تحت 4 کروڑ اور نرساپور جنکشن تا رنگیلا دھابہ سرویس روڈ تعمیر کے لیے 10 کروڑ بجٹ کی منظوری عمل میں آئی ۔ حال ہی میں نرسا پور کے علاقہ میں کے سی آر نگر کے نام سے ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر اور الاٹمنٹ عمل میں لائے گئے ۔ اسی تناظر میں روڈ کی تعمیر کے لیے بجٹ کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ مذکورہ سرویس روڈ 2 کلومیٹر ہوگا ۔ راجیو راہداری کے دائیں جانب تعمیر کیا جائے گا ۔ اس کی تعمیر سے ڈبل بیڈ روم روانہ ہونے کے لیے سہولت و آسانیاں ہوجائیں گی ۔ عوام اس کی تعمیر پر نہ صرف خوشی و مسرت کا اظہار کررہے ہیں بلکہ وزیر ہریش راؤ کی دور اندیشی کا شکریہ ادا کررہے ہیں ۔۔