سدی پیٹ ۔ 75 ویں آزادی ہند تقریب کے ضمن میں آج سدی پیٹ کے منی اسٹیڈیم میں ’’ بھارت امرت ‘‘ تقاریب کا ڈسٹلر کیا ۔ سدی پیٹ پولیس کمشنر جوئیل ڈیوس ، ایڈیشنل کلکٹر پدماکر راؤ ، صدرنشین زرعی مارکٹ پالاسائی رام ، بلدیہ کمشنر سدی پیٹ کے وی رمنا چاری ، الکٹریسٹی ڈپارٹمنٹ ایس ای کرنا بابو نے مشترکہ طور پر آغاز کیا ۔ اس موقع پر اسپورٹس اتھاریٹی کے ذمہ داران ، سیاسی و سماجی قائدین بھی کثیر تعداد میں شامل تھے ۔
خانگی اساتذہ کے مسائل پر غور کرنے حکومت سے مطالبہ
میدک ۔ آئیٹا تلنگانہ کے صدر محمد یقین الدین اور سکریٹری محمد اصغر حسین نے اپنے صحافتی بیان میں حکومت تلنگانہ سے اپیل کی ہے کہ خانگی بجٹ اسکولس اور خانگی اساتذہ جو اسکولس کے بند ہونے سے مالی مسائل سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ اس پر ہمدردانہ غور کرے اور ان کی مدد کیلئے راحتی پیاکج کا اعلان کرے تاکہ وہ مالی مسائل سے باہر آسکیں ۔
