حیدرآباد : ضلع سدی پیٹ میں فلم اسٹار سونو سود کے اعزاز میں مندر تعمیر کی گئی جس میں مجسمہ رکھا گیا۔ سونو سود نے اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں نہیں سمجھتا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیاکہ عوام سے اِس قسم کی محبت کا مستحق ہوں۔ اُنھوں نے تلنگانہ میں اپنے مداحوں سے اظہار تشکر کیا۔ سونو سود نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے دوران عوام کی بہت مدد کی۔
