سدی پیٹ میں محمود الرشید کے ورثاء کو ہریش راؤ کا پرسہ

   

Ferty9 Clinic

سدی پیٹ : وزیر اعلیٰ جناب کے چندرشیکھر راؤ کے او ایس ڈی جناب خالر الرشید کے برادر کلاں جناب محمود الرشید مرحوم سابق کونسلر و لینڈ لارڈ کے انتقال پر مرحوم کے فرزندان جناب شکیل الرشید و زاہد الرشید کو ریاستی وزیر فینانس جناب ٹی ہریش راؤ نے ان کی قیامگاہ پہونچ کر پرسہ دیا۔ اس موقع پر ایم ایل سی جناب فاروق حسین، چیرمین بلدیہ راج نرسو، رویندر ریڈی، مارکٹ کمیٹی چیرمین پی سائی رام اور شرما موجود تھے۔ جناب ہریش راؤ نے مرحوم کی خدمات کو یاد کیا اور کہاکہ جناب محمود الرشید نے اپنی منفرد خدمات کے ذریعہ عوام کے دلوں میں اپنا مقام بنایا تھا۔ ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ جناب ہریش راؤ نے کہاکہ ان کے لواحقین کو خدا صبر جمیل عطا فرمائے۔ جناب فاروق حسین نے مرحوم کی خدمات کو مثالی قرار دیا اور کہاکہ وہ بڑے ہمدرد انسان تھے۔ عوامی خدمات ان کا نصب العین تھا۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُنھیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اس موقع پر معز کونسلر، بابو جانی ممبر زرعی کمیٹی، فیاض خاں، نوید، علیم الدین، ذیشان، آصف، کلیم الرحمن اسٹاف رپورٹر و دیگر موجود تھے۔