سدی پیٹ,21 جنوری(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سدی پیٹ اربن منڈل کے منداپلی گاؤں میں واقع نیشنل اکیڈمی آف کنسٹرکشن (این اے سی سنٹر) میں تلنگانہ ریاستی حکومت کے محکمہ پنچایت راج و دیہی ترقی، آر جی ایس اے اور ٹی جی آئی آر ڈی کے زیرِ اہتمام نو منتخب گرام پنچایت سرپنچوں کے تربیتی پروگرام کا افتتاح ضلع کلکٹر کے۔ ہیماوتی نے کیا۔ابتدا میں جیوٹی پرجولن (چراغ روشن) کیا گیا اور قومی ترانہ کی ادائیگی کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا۔اس تربیت کے دوران پانچ دن تک متعلقہ منڈلوں کے گاؤں کے مطابق سیکشن وار افسران کے ذریعے گرام پنچایت انتظامی نظام سے متعلق تفصیلی تربیت فراہم کی جائے گی۔اس پروگرام میں ضلع پنچایت افسر رویندر، ڈی آر ڈی او جیا دیو آریہ، ٹرینی ڈی پی او ونیاد کمار، دیگر افسران، سرپنچ اور متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی عوام کی خدمت کے لیے تمام سرپنچوں کو خدا کی طرف سے ایک سنہری موقع ملا ہے۔ اس موقع کو نہایت پاکیزہ سمجھتے ہوئے گرام پنچایت میں ہر کام ایمانداری اور لگن کے ساتھ انجام دینا چاہیے۔