سدی پیٹ ۔ 13؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) باوثوق ذرائع کے بموجب سدی پیٹ پولیس نے سدی پیٹ محلہ گنیش سے آج انتہاپسند جی گنیش کو گرفتار کر لیا اور اس کے پاس موجود دو ریوالور اور نکسلائیٹس تنظیم سے وابستہ لٹریچر کو ضبط کرلیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ جی گنیش کا تعلق وملا اکاّ گروپ سے ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس اس معاملے کو خفیہ رکھنا چاہتی ہے ۔ سدی پیٹ سے انتہاپسندکا گرفتار ہونا تشویش کی بات ہے ۔کیونکہ سدی پیٹ نظم و ضبط اور پرامن مقام ہے ۔