سدی پیٹ میں ٹی ہریش راؤ کا روزہ داروںکے ساتھ تناول طعام

   


سدی پیٹ : مجلس بلدیہ سدی پیٹ کے انتخابات کے ضمن بلدی وارڈ نمبر 33 ایس ایس فنکشن ہال میں منعقد تقریب میں مہمان خصوصی وزیر خزانہ ٹی ہریش راو نے شرکت کی اور روزداروں کے ہمراہ تناول طعام کیا۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے اپنے خطاب میں بلدی وارڈ 33 میں موجود محلہ جات بارہ امام و چھرودان کی عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنا قیمتی ووٹ ٹی آر ایس کی امیدوراہ محترمہ تسلیم سلطانہ زوجہ عبدالمعز کے حق میں استعمال کریں ونیز وزیر خزانہ نے خطاب کے دوران کہا کہ وارڈوں میں ترقی صرف ٹی آر ایس سے ہی ممکن ہے کیونکہ ٹی آر ایس میں اقتدار کے بعد سے ہی غریبوں کو راحت نصیب ہوئی، بے گھر افراد کو ڈبل بیڈ روم مکانات کی فراہمی قابل ستائش امر ہے۔ مزید کہا کہ بوسیدہ مکانات کی ازسرنو تعمیر کیلئے اور ذاتی زمین میں مکان کی تعمیر کیلئے حکومت سے امداد کا تیقن دیا۔ ضعیف العمر حضرات کو پینشن کی فراہمی اور غریب لڑکیوں کی شادی بیاہ کیلئے ایک لاکھ کی مالی امداد کافی راحت کا سبب ہے۔ اسی طرح اقلیتوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اقلیتی اقامتی مدارس کا قیام عمل میں لایا گیا اور اعلی تعلیم کے حصول کیلئے اورسیز اسکالر شپ کا نظم کیا گیا ہے تاکہ مسلم قوم بھی دیگر اقوام کے شانہ بہ شانہ رہے۔ اس موقع پر وزیر موصوف کے ہمراہ عبد السمیع امام جامع مسجد اور محمد علیم الدین سرور موجد تھے۔
چیف منسٹر امدادی فنڈس کی تقسیم
نارائن کھیڑ : رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت علاج کے تحت منظور شدہ چیکس کو ایم ایل اے کیمپ آفس نارائن کھیڑ میں حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے مواضعات سے تعلق رکھنے والے افراد میں تقسیم کیا جو حسب ذیل ہے۔ موضع اڈلا ریگڈی تانڈہ سے تعلق رکھنے والے موتی رام کو 60000، راجو کو 34 ہزار، گنگیا کو 60 ہزار، موضع پوتان پلی کے سائیلو کو 32 ہزار ، موضع گونیا پلی کی شلپا کو 16 ہزار، موضع سردار تانڈہ کے گوپا کو 60 ہزار، موضع بورگی کے گجانند کو 34 ہزار، موضع راپرتی کے کویتا کو 12 ہزار۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیہ نارائن کھیڑ کے چیرمین روبینہ نجیب، ٹی آر ایس قائدین محمد غوث چشتی اور دیگر افراد موجود تھے۔