سدی پیٹ میں پرائمری ہیلت سنٹرس کا معائنہ

   

سدی پیٹ ۔26 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایڈیشنل کلکٹر گریما اگروال اور DMHO ڈاکٹر دھن راج صاحب نے مل کر تیگولو، تمماپور، جگدیوا پور، رایاورم سب سنٹر دیہات میں پرائمری ہیلتھ سنٹروں کا اچانک معائنہ کیا۔اس معائنہ کے دوران بتایا گیا کہ برسات کے موسم میں پانی جمع رہنے سے مچھروں کی افزائش ہوتی ہے جس کی وجہ سے ڈینگی، ملیریا اور چکن گنیا جیسی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے۔ اسی طرح آلودہ پانی پینے سے اسہال اور قے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جس پر عوام کو متنبہ کیا گیا۔عوام کو ہدایت دی گئی کہ اُبالا ہوا پانی استعمال کریں، بخار کی صورت میں پرائیویٹ RMP یا PMP ڈاکٹروں کے پاس نہ جائیں بلکہ سرکاری اسپتال سے رجوع کریں۔ طبی عملہ بخار کے مریضوں کے خون کے نمونے فوری حاصل کر کے علاج شروع کرے۔ ہر منگل اور جمعہ کو ’’ڈرائی ڈے‘‘ منانے کی ہدایات دی گئیں۔ دیہات میں بخار کے مریضوں کی نشاندہی کر کے انہیں مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ہیلتھ سنٹر میں ہر قسم کی ادویات، کتّے اور سانپ کے کاٹنے کی دوائیں موجود رہنی چاہئیں ۔اس پروگرام میں ڈپٹی DMHO ڈاکٹر سرینواس، ڈاکٹر ارون کمار، سری کانت یادو، میڈیکل آفیسرز، CHO، CC اور ہیلتھ اسٹاف نے شرکت کی۔