سدی پیٹ میں پولیس اسٹیشن کی منظوری

   

برقراری امن کیلئے اقدامات ، ریاستی وزیر ہریش راؤ کا بیان
سدی پیٹ : مستقر و ضلع سدی پیٹ میں
III
ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی منظوری اورامن و امان کی برقراری، و نظم و نسق میں بہتری کے ضمن سدی پیٹ حدود میں عوامی سہولیات کے پیش نظر
III
ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی منظوری حاصل ہوئی جس پر وزیر خزانہ ٹی ہریش راو نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ سابق ماہ ڈسمبر میں وزیر اعلی چندرا شیکھر راو کی سدی پیٹ دورہ کے موقع پر عوامی سہولیات کے ضمن سدی پیٹ کو مزید ایک پولیس اسٹیشن کی منظوری کے متعلق وعدہ کیا تھا کیونکہ راجیو راہداری میں کریم نگر روڈ پر 90 کلو میٹر تک کوئی اسٹیشن دستیاب نہیں ہے۔ آج حکومت تلنگانہ کی جانب سے حکمنامہ جاری کیا گیا جس پر وزیر خزانہ نے سی ایم کے سی آر سے اظہار تشکر کیا۔ سدی پیٹ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی حدود کے مطابق موضع دودیڑہ تک سوڈا پھیلا ہوا ہے جسکے باعث دفتر مجموعی کلکٹریٹ، پولیس کمشنریٹ، آئی ٹی ٹاور، انڈسٹریل ہب، ریلوے اسٹیشن ہیں۔ خصوصیت کے ساتھ رورل پولیس اسٹیشن حدود اور مستقر سے دیہات منسک ہونے کی وجہ سے، اسی طرز نوعیت میں دودیڑہ سے ککنور پلی پولیس اسٹیشن کو جانے اور اے سی پی سے ملاقات کیلئے گجویل کو جانے کیلئے ان تمام چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے راجیو راہداری پر ایک پولیس اسٹیشن کا قیام ضروری ہے۔ اس III ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں رنگھادام پلی، مٹ پلی، ایلو پلی، انسان پلی، پوننال، کشٹا ساگر، تڑکاپلی، بوگولونی بنڈا، راج گوپال پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں ژیلکٹور، ککنور وغیرہ موجود ہیں۔