حیدرآباد 7 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ریاست کے ضلع سدی پیٹ میں ایک شخص نے اپنے پڑوسی پر ایک خود کار رائفل اے کے 47 سے فائرنگ کردی ۔ کہا گیا ہے کہ ایک باونڈری تنازعہ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔ پولیس نے فائرنگ کے مقام سے دو گولیاں برآمد کرلی ہیں اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس فائرنگ میں پڑوسی کو کوئی زخم نہیں آئے ہیں جبکہ ملزم وہاں سے فرار ہوگیا ہے ۔ پڑوسی شخص کا کہنا ہے کہ اس کے اور ملزم کے درمیان ایک باونڈری وال کے سلسلہ میں تنازعہ چل رہا تھا اور اسی وجہ سے یہ فائرنگ کی گئی ہے ۔