سدی پیٹ میں چیف منسٹر کے خطاب کی مذمت : فاروق حسین

   

Ferty9 Clinic

سدی پیٹ۔/4 مئی( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن قانون ساز کونسل فاروق حسین نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ گذشتہ شب سدی پیٹ ، گجویل، دوباک حلقہ جات کی عوام میں چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز شخص کی غلط بیانی پر تجسس پایا جارہا ہے۔ کے سی آر جب کسی بھی حلقہ کا دورہ کرتے ہیں تو ترقی یافتہ علاقوں میں مزید فوقیت دینے کی گفتگوکرتے ہیں لیکن ریونت ریڈی کی تلخ بیانی قابل مذمت ہے۔ فاروق حسین نے کہا کہ جب بھی کے سی آر بی آرایس پارٹی کے نام پر ووٹ مانگنے جاتے ہیں تو عوام کی جانب سے والہانہ استقبال کیا جاتا ہے۔ آج بھی عوام کے سی آر کے ترقیاتی کاموں سے متاثر ہیں۔ فاروق حسین نے چیف منسٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ صرف قائد ہوں گے لیکن کے سی آر عوامی قائد ہیں جو ہمہ وقت عوام کے دل میں رہتے ہیں۔