سدی پیٹ ۔ تلنگانہ اقلیتی فینانس کارپوریشن حیدرآباد کے زیر اہتمام خود روزگار اسکیم کے تحت ڈرائیور ایمپاورمنٹ پروگرام برائے سال 2019-2020 کیلئے آن لائین درخواست گذاروں کیلئے ضلع اقلیتی بہبود آفیسر سدی پیٹ جی جیوارتنم کے ہدایت و اطلاعات کے مطابق آج تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول برائے ( بوائز ) میں سینئیر اسسٹنٹ محمد معز محکمہ اقلیتی بہبود و آر ٹی آئی عہدیدار کی نگرانی میں دستاویزات کی جانچ و توثیق کی گئی ۔ جانچ پڑتال کا یہ عمل صبح 10 تا شام تک جاری رہا ۔ کووڈ 19 کے تناظر میں مذکورہ جانچ پڑتال کا عمل و مرحلوں میں رکھا گیا ۔ پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا گیا ۔ ماباقی 2 مرالے کل یعنی 13 اگست اور 3 مرحلے 14 اگست کو یہی وقتوں میں اختتام پذیر کیا جائے گا ۔ اقلیتی بہبود آفیسر جی جیوا رتنم نے مذکورہ اسکیم کے درخواست گذار جس کے دستاویزات و اسنادات کی جانچ و توثیق باقی ہے ۔