سدی پیٹ میں کمشنر بلدیہ نے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا

   

سدی پیٹ : وزیر خزانہ و رکن اسمبلی حلقہ سدی پیٹ کے احکام کے پیش نظر بلدیہ کمشنر سدی پیٹ کے وی رمنا چاری نے ینال روڈ تا بی جے آر چوراستہ تک جاری فٹ پاتھ تعمیری کاموں کا آج محکمہ آر اینڈ بی کے عہدیداروں کے ہمراہ معائنہ کیا۔ دریں اثناء انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تعمیری کاموں کو مضبوطی کے ساتھ وقت مقررہ پر تکمیل کرلے۔ بعدازاں کمشنر بلدیہ نے بلدیہ وارڈ نمبر 5 میں کونسلر وارڈ ہذا سبرامنیم کے ہمراہ وارڈ کا جائزہ لیا اور وہاں پر زیرالتواء کاموں کی تفصیلات حاصل کی۔ علاوہ اس کے وہاں کے مکینوں سے مسائل سماعت کئے۔ مابعد تمام کو تیقن دیا کہ مذکورہ تمام مسائل کو ممکنہ حد تک حل کریں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نرسیا، سینیٹری سوپروائزر ساجد اور دیگر عملہ موجود تھا۔