سدی پیٹ میں یوم یوگا کا انعقاد ، ہریش راؤ نے حصہ لیا

   

سدی پیٹ : یوم یوگا کے موقع پر وزیر ہریش راؤ نے مستقر سدی پیٹ کے محکمہ آیوش کے زیر اہتمام کونڈا بھودیوی گارڈن میں منعقدہ 8 ویں بین الاقوامی یوگا ڈے میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ہریش راؤ نے کہا کہ یوگا کی کسرت ہر ایک کی زندگی کا حصہ ہونا چاہیے بلکہ یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنائیں ۔ دنیا میں بہت سے لوگوں کو ہمارے روزمرہ میں استعمال ہونے والی غذا کی وجہ سے بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ یوگا بیماریوں سے بچنے میں مدد کر سکتا ہے۔ بچوں سے لے کر بڑوں تک یوگا کر سکتے ہیں۔ یوگا کرنے سے آپ جسمانی اور ذہنی مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ یوگا صحت کے لیے بہت مفید ہے۔ ہم سرکاری اسپتال میں حاملہ خواتین کو یوگا کی تربیت دے رہے ہیں جس سے حاملہ خواتین کی نارمل ڈلیوری ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے ۔