مفتی محمد زبیر قاسمی، مولانا پی ایم مزمل مہمانان خصوصی، پوسٹر کی رسم اجرائی
سدی پیٹ۔ 7 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جلسہ دستار بندی و اصلاح معاشرہ پوسٹر کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔ مفتی محمد مسعود قاسمی ناظم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ عربیہ تجوید القرآن کا سالانہ جلسہ دستاربندی و اصلاح معاشرہ 12 جنوری بروز اتوار صبح 9 بجے بمقام مدینہ فنکشن ہال نزد عیدگاہ میدان میں جلسہ منعقد ہوا۔ حافظ عبد السمیع امام و خطیب و صدر جمعیتہ علماء ضلع سدی پیٹ جلسہ کی صدارت کریں گے۔ مفتی محمود زبیر قاسمی، مولانا پی ایم مزمل صاحب والا جاہی رشادی حافظ فہیم الدین منیری مہمانان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کریں گے جبکہ نظامت کے فرائض مفتی خواجہ شریف مظاہری صدر جمعیتہ علماء ضلع میدک انجام دینگے۔ مفتی مسعود عالم قاسمی نے حفاظ کرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حافظ محمد امان شفیع الدین بن عبد الکریم، حافظ محمد شاہ جمال بن عبد الرزاق، حافظ محمد ذاکر حسین بن محمد آفاق، حافظ عابد حسین بن محمد محی الدین، حافظ محمد سعد بن حافظ ارشاد کی دستاربندی انجام دی جائے گی۔ اس موقع پر حافظ آصف، محمد غوث، علیم الدین سجو، مولانا تنزیل الرحمن، محمد غوث، مولان الدین و دیگر موجود تھے۔ مفتی مسعود نے کہا کہ خواتین کیلئے پردہ کا نظم رہے گا۔ بعد ظہر تمام شرکاء کیلئے طعام کا انتظام بھی رہے گا۔ انھوں نے عامتہ المسلمین سے جلسہ میں شرکت فرماکر حفاظ کی ہمت افزائی کرنے کی اپیل کی ہے۔