سدی پیٹ میں 15 دسمبر سے ایل وی پرساد آئی ہاسپٹل کا آغاز متوقع

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : ایل وی پرساد آئی ہاسپٹل کا ، جو سدی پیٹ ٹاون کے نواحی علاقہ ناگلا بنڈہ ولیج میں زیر تعمیر ہے ، امکان ہے کہ 15 دسمبر کو افتتاح ہوگا ۔ وزیر فینانس ہریش راؤ نے کل ایل وی پرساد آئی ہاسپٹلس کے چیرمین ڈاکٹر جی این راؤ کے ہمراہ اس زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ دسمبر سے سدی پیٹ اور پڑوسی اضلاع کے لوگ سدی پیٹ میں آنکھ کے تمام مسائل کے لیے عصری علاج و معالجہ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کنٹراکٹر سے اس کام میں تیزی لانے کے لیے کہا تاکہ دسمبر سے سدی پیٹ اور اس کے پڑوسی اضلاع کے ضرورت مند لوگوں کے لیے آنکھ سے متعلق تمام مسائل کے لیے علاج کی بہتر سہولتیں دستیاب ہوں ۔ اس سے سدی پیٹ اور اطراف کے لوگوں کو ان کے علاج کے لیے حیدرآباد جانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔۔