سدی پیٹ ۔ جمعیت علماء الہند سدی پیٹ کے زیر اہتمام حجامہ کیمپ کا انعقاد بروز اتوار 19 ڈسمبر بمقام سرکاری اردو میڈیم ناصرپورہ نمبر 2 ہائی اسکول میں صبح 9 تا شام بجے تک عمل میں آئیگا۔ اس موقع پر حافظ و قاری عبد السمیع صدر جمعیت علماء ضلع سدی پیٹ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے، مذہب اسلام میں صفائی کو نصف الایمان کہا گیا ہے۔ حجامہ علاج بھی ہے اور سنت نبی کریم بھی جس سے کوئی مضر اثرات بھی رونما نہیں ہوتے۔ حجامہ میں 72 بیماریوں کیلیے شفاء ہے جنمیں شوگر، بی پی، بواسیر، فالج، موٹاپا، مرگی، گنجہ پن، جوڑوں کا درد، کمر کا درد، پٹھوں کا درد، سر درد، بانجھ پن، الرجی، عرق النساء ، تناؤ، چنبل، چہرے کے داغ دھبے، پھنسیاں، تھیرائیڈ، ہرنیا ، یرقان ، دمہ، قبض، جسمانی و روحانی بیماریوں کے علاج موجود ہے۔ مزکورہ کیمپ ڈاکٹر فیصل التنویر کی نگرانی میں انجام پائیگا۔ خواتین کیلیے علحیدہ پردہ کا نظم رہیگا اور علحیدہ خاتون ڈاکٹرز خدمات انجام دیں گے۔ خواہشمند حضرات کیمپ سے استفادہ کرنے کیلئے صدر جمعیت حافظ عبد السمیع سے رابطہ پیدا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔