سدی پیٹ میں 21 ڈسمبر تک جلسے و جلوس پر پابندی

   

سدی پیٹ /13 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سدی پیٹ پولیس کمشنریٹ میں 30 پولیس ایکٹ 14دسمبرسے 21دسمبر تک صبح 6 بجے سے نافذ رہے گا۔ کمشنریٹ کے دائرہ اختیار میں کوئی دھرنا، ریلیاں، راستہ روکو، اجتماع یا میٹنگ نہیں کی جائے گی۔ مذکورہ پروگراموں کے انعقاد سے قبل پولیس حکام سے اجازت لی جائے اور بند کے نام پر مختلف وجوہات بتا کر مختلف اداروں اور دفاتر کو زبردستی بند کرنے اور دھمکیاں دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کمشنر نے مشورہ دیا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں جو امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ سدی پیٹ کمشنریٹ میںمذکورہ تاریخ میں ڈی جے ساؤنڈ کے استعمال پر امتناعی احکامات نافذ رہیں گے ۔