سدی پیٹ میں 360 ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح

   

خواتین میں گیس کنکشن اور بتکماں ساڑیاں تقسیم، ہریش راؤ کی شرکت

حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریاستی وزیرفینانس ٹی ہریش راؤ نے سدی پیٹ کے کے سی آر نگر میں تیسرے مرحلے کے طور پر مزید 360 ڈبل بیڈروم مکانات کا افتتاح کیا۔ پروفیسر جئے شنکر کمیونٹی ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خواتین میں بتکماں ساڑیاں تقسیم کی۔ اس کے علاوہ خواتین میں پی این جی پکوان گیس کنکشن بھی فراہم کیا۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل محمد فاروق حسین کے علاوہ دیگر قائدین اور عہدیدار بھی موجود تھے۔ہریش راؤ نے کہا کہ ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیر چیف منسٹر کے سی آر کی ذہنی اختراع ہے۔ سارے ملک میں سوائے تلنگانہ کے ملک کے کسی بھی ریاست میں ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر نہیں کئے جارہے ہیں۔ چیف منسٹر نے غریب عوام کی عزت نفس کو بلند کرنے کیلئے ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرتے ہوئے مستحق غریب عوام میں مفت تقسیم کررہے ہیں جس سے غریب عوام کے چہروں پر مسکراہٹ نظرآرہی ہے۔ مکانات کی تعمیری معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جارہا ہے۔ ڈبل بیڈروم مکانات کی کالونیوں میں عوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ تہواروں کو بھی سرکاری سرپرستی حاصل ہورہی ہے۔ حکومت نے بتکماں تہوار کے موقع پر 110 اقسام اور رنگوں پر مشتمل ساڑیاں خواتین میں تقسیم کی جارہی ہیں۔ ضلع سدی پیٹ میں فوڈ سیکوریٹی کارڈ رکھنے والی 3 لاکھ 83 ہزار خواتین میں ساڑیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔ ن