سدی پیٹ: ریاستی طبی و صحت کے وزیر ہریش راؤ نے سدی پیٹ نیو نرسنگ کالج کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے نرسنگ طلباء کے پہلے بیچ کے ساتھ کچھ دیر بات چیت کی۔ نرسنگ کے جماعتوں کا دورہ کیا اور طلبائکو فراہم کی جانے والی تعلیم اور پریکٹیکل کلاس و انتظامیہ کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور تعلیم کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر صحت ہریش راؤ نے نرسنگ طلباء کے پہلے بیچ کو مبارکباد دی۔ قبل ازیں ویلنیس سنٹر کا بغیر کسی اطلاع کے معائنہ کیا اور عملے سے ویلنیس سنٹر میں آنے والے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ وزیر نے کچھ عملے کی جانب سے بے صبری کے مظاہرہ کی سخت تنقید کی اور ہدایت دی۔