سدی پیٹ ۔ سدی پیٹ پولیس کمشنر مسٹر جوئیل ڈیوس نے آج تلنگانہ یوم تاسیس تقریب کے موقع پر کمشنریٹ سی اے آر ہیڈ کوارٹر پر پرچم کشائی انجام دی ۔ اس موقع پر پولیس کمشنر ضلع سدی پیٹ کی عوام کو یوم تاسیس تقریب کی مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعلی کے سی آر 14 سال کی انتھک جدوجہد و کاوشوں کے بعد تلنگانہ 29 ویں ریاست کے طور پر تشکیل عمل میں آئی ۔ اس کے لئے تلنگانہ تحریک میں نہ صرف ملازمین نے کے سی ار کا ساتھ دیا بلکہ بلامذہب و ملت تمام عوام نے ان کا ساتھ دیا ۔ آج ریاست تلنگانہ ان کی قیادت میں ہر زاویہ سے ترقی پذیر ہو رہا ہے ۔ ونیز لا اینڈ آرڈر قابو میں ہے ۔ اس تقریب میں ایڈیشنل ڈی سی پی اڈمنٹ سرینواسلو ، اے آر ڈی سی پی بابو راؤ ، اے آر اڈیشنل ڈی سی پی ریاض الحق و دیگر عملہ موجود تھے ۔