سدی پیٹ: ڈاگ کنٹرول سنٹر کا افتتاح

   

سدی پیٹ 24؍اگسٹ: (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سدی پیٹ ضلع ایڈیشنل کلکٹر گریما اگروال نے سدی پیٹ میونسپل چیئرپرسن کڈاویروگو منجولا راج نرسو کے ہمراہ ہفتہ کو سدی پیٹ میونسپلٹی کے تحت 6 ویں وارڈ میں ضلعی دفتر محکمہ حیوانات کے احاطے میں ڈاگ کنٹرول سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ انیمل ہسبنڈری کے افسران نے اس سنٹر میں کتوں کے آپریشن کے بارے میں بتایا اس وقت 20 کتوں کا آپریشن بھی کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے کہا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حقیقت کے پیش نظر کہ ریاست بھر میں پاگل کتوں کی وجہ سے بہت سے چھوٹے بچے اور بڑوں کو تکلیف ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آوارہ کتے ادھر ادھر لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں اور سدی پیٹ میونسپلٹی نے آوارہ کتوں پر قابو پانے پر خصوصی توجہ دی ہے۔اس پروگرام میں ضلع انیمل ہسبنڈری آفیسر جگت کمار ریڈی، سدی پیٹ میونسپل کمشنر پریرنا، ویٹرنری افسران، کونسلر، میونسپل افسران، عملہ، عوامی نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔