سدی پیٹ ڈمپنگ یارڈ میں کچرہ علحدہ کرنے والی مشین کا معائنہ

   

سدی پیٹ /22 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) موضغ وینکٹی پور حدود میں ڈمپنگ یارڈ تعمیری کام بلدیہ کمشنر سدی پیٹ مسٹر سرینواس ریڈی ڈی ای لکشمن کے ہمراہ معائنہ کیا ۔ دریں اثناء انہوں نے سوکھا کرکٹ علحدہ کرنے والی سیگریشن اوزاروں کا بھی معائنہ کیا جو حال ہی میں اس مقام پر درآمد کی گئی تھی ۔ شہر سدی پیٹ کے علاقہ جالتوں سے بلدیہ کی جانب سے وصول شدہ کوڑا کرکٹ مذکورہ مقام پر ڈمپنگ کیا جاتا ہے ۔ جہاں سیگرامیشن مشین کے ذریعہ سوکھا کوڑا کرکٹ علحدہ کرتے ہوئے ورمی کمپوسٹ تیاری کیلئے دیگر شیڈ میں منتقل کیا جاتا ہے ۔ ونیز انہو ںنے ڈی آر سی سنٹر ڈمپ یارڈ پر وے بریڈج اراضی و دیگر کاموں کا بھی معائنہ کیا ۔ اس موقع پر کمشنر بلدیہ نے ڈمپنگ یارڈ کے بشمول مسئلہ کو تمام تعمیری کاموں میں سرعت پیدا کرنے کی انجینئیرس و کنٹراکٹرس کو ہدایت دی ۔