سدی پیٹ کا تاریخی برج دلکش اور عوام کی توجہ کا مرکز

   

Ferty9 Clinic


وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ کی خصوصی دلچسپی کے باعث شہر ترقی پذیر

سدی پیٹ ۔ شہر سدی پیٹ کا تاریخی برج اب نئے رنگ و روپ میں تبدیل ہوگیا ہے ۔ وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ کی اس برج کے تئیں خصوصی دلچسپی کے باعث بلدیہ سدی پیٹ نے رنگ وروغن کرتے ہوئے ترقی دیا ۔ و نیز اس پر ترنگا کی نقش و نگاری کی گئی ۔ اب یہ برج عوام کے لئے دلکش و پرکشش بنا ہوا ہے ۔ سابق میں تاریخی لال کمان کو ترقی دی گئی تھی تاہم شہری سدی پیٹ کے متعدد چوراہوںکے علاوہ پراگندہ ناقابل استعمال جگہوں پر رنگ برنگ مصنوعی چرندے پرند نصب کرتے ہوئے اسے قابل بنایا گیا گویا کہ ان مقامات کو گارڈن کی شکل میںدیا گیا ۔ ویسے تو شہر سدی پیٹ پیٹ وزیر ہریش راؤ کی عمدہ و کامیاب حکمت عملی کے باعث کئی ایک لحاظ سے ترقی پذیر ہوچکا ہے ۔ وہ شہر کے کسی بھی مقام پر گندگی دیکھنا پسند نہیں کرتے ۔ بلدیہ سدی پیٹ کی کامیاب پیشقدمی کے نتیجہ میں آج شہرکو ریاستی و ملکی سطح پر کئی ایک اعزازات حاصل ہوچکے ہیں۔ سڑکوں کی مرمت ہوکہ نالیوں کی درستگی سڑک کے کنارہ شجرکاری چھوٹے بڑے پارکوں کی تعمیر ایسے کئی ایک بے مثال کارناموں کی انجام دہی میں سدی پیٹ جانا جاتا تھا ۔ شہر کی ترقی کا راز جاننے کے لئے پڑوسی ریاستوں کے سرکاری و سیاسی قائدین دورہ کرتے رہتے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ کے سی آر کا آبائی ضلع ہونے کے باعث ویسے بھی کافی مقبول ہے ۔ ساتھ ساتھ ترقیاتی اعتبار سے صد فیصد مشہور مقبول ہے ۔ 26جنوری یوم جمہوریہ ہند کے ضمن میں مذکورہ بالا برج کافی اہمیت کا حامل ہے ۔