سدی پیٹ کا سائنسداں،چندریان مشن 2سے وابستہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 14 جولائی (یو این آئی) سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز سے باوقار چندریان 2مشن کو 15جولائی کو جی ایس ایل وی ماک 3کے ذریعہ چھوڑاجائے گا،تاہم یہ تلنگانہ بالخصوص سدی پیٹ ضلع کے عوام کے لئے فخر کا لمحہ ہوگا کیونکہ سدی پیٹ ٹاون سے تعلق رکھنے والے سائنس داں وی سریندر اس مشن سے جڑے ہیں۔سریندر کے سوشیل میڈیا پرفائل کے مطابق ان کی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول سدی پیٹ میں ہوئی اور انہوں نے آندھرا یونیورسٹی، جے این ٹی یو سے اپنی اعلی تعلیم حاصل کی۔وہ ہندوستانی خلائی جانچ ادارہ (اسرو)سے تقریبا18برس سے وابستہ ہیں۔تلنگانہ کے سابق وزیر و سدی پیٹ کے رکن اسمبلی ہریش راو نے اس سلسلہ میں مسرت کا اظہار کیا اور چندریان1کے علاوہ چندریان2کیلئے کام کرنے پر ان کو مبارکباد پیش کی۔سریند کے والد ایک معلم تھے اور ان کی ماں بیڑیاں تیار کرتی تھیں۔ان کی تین بہنیں ہیں۔بچپن ہی سے سریندر کو سائنس اور ریاضی میں دلچسپی تھی۔