سدی پیٹ۔ 9 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سدی پیٹ کے نئے پولیس کمشنر شریمتی ایس۔ رشمی پیرومال، آئی پی ایس نے آج باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سب سے پہلے انہوں نے پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے گارڈ آف آنر کو قبول کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی پی سی ایچ کشالکر، اے آر ایڈیشنل ڈی سی پی سْبھاش چندر بوس، سدی پیٹ اے سی پی رویندر ریڈی، گجویل اے سی پی نرسمہلو، حسن آباد اے سی پی سدانندم، ٹریفک اے سی پی سْمن کمار کے علاوہ پولیس افسران اور دفتر کے عملے نے کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ بعد ازاں پولیس کمشنر نے دفتر میں موجود تمام شعبہ جات کا دورہ کیا۔اس موقع پر پولیس کمشنر آفس میں ایک انٹرایکٹو سیشن بھی منعقد کیا گیا۔
