سدی پیٹ کے ترقیاتی کاموں کامعائنہ اور ستائش

   

سدی پیٹ : مستقر سدی پیٹ نرساپور سیوار ڈبل بیڈ روم مکانات کا آندھراپردیش اسپیشل چیف سکریٹری (گرام/ وارڈ) اجئے جین نے دورہ کیا اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیا۔ ڈبل بیڈ روم مکانات، فنکشن ہال، مجموعی مارکٹ کا سدی پیٹ میونسپل کمشنر کے وی رامنا چاری کے ہمراہ معائنہ کیا۔ سدی پیٹ ہر شعبہ حیات میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ڈبل بیڈ روم مکانات کے ذریعہ غریب و مستحقین میں مکانات کی فراہمی قابل ستائش امر ہے۔ ڈبل بیڈ روم مکینوں کو ہر طرح کی سہولیات میسر کی گئی ہے۔ کسی بھی استفادہ کنندگان کو دفتر کے چکر لگانا سے باز رکھا گیا ہے۔ مکانات کے اسسمینٹ سرٹیفکیٹ، پینے کے پانی کی سربراہی کی منظوری سرٹیفکیٹ، گھر کے پٹہ دستاویزات، برقی میٹر کا ملک مکان کے نام سے جاری کرنا، ہر گھر کو گیس کنکشن تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کالونی مکینوں کو بہتر خدمات فراہمی کی غرض سے قلیل خرچ سے فنکشن ہال، مجموعی مارکٹ کی تعمیر عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر کے ہمراہ ایڈیشنل کلکٹر مزمل خان، میونسپل چیرمین راج نرسو، زرعی مارکٹ کمیٹی چیرمین پالا سائی رام، آر ڈی او اننت ریڈی، اسسٹنٹ کمشنر نرسیا و دیگر موجود تھے۔