دبئی۔ہندوستانی کپتان روہت شرما، فاسٹ بولر محمد سراج اور بائیں ہاتھ کے اسپن آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ نے جاری کردہ تازہ ترین آئی سی سی مردوں کی ٹسٹ رینکنگ میں فائدہ اٹھایا ہے۔ ٹرینیڈاڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں ہندوستان کا میچ ڈرا ہونے کے بعد جس نے انہیں سیریز میں 1-0 سے فتح دلائی، روہت 80 اور57 کے اسکور کے بعد بیٹرس کی درجہ بندی میں نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دوسری طرف محمد سراج جنہوں نے ٹرینیڈاڈ میں پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، چھ مقامات کی چھلانگ لگا کر بولروںکی فہرست میں مجموعی طور پرکیریئر کے بہترین 33 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ جڈیجہ درجہ بندی میں چھٹے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ دریں اثنا نوجوان اوپنر یاشسوی جیسوال نے ٹرینیڈاڈ میں اپنے دوسرے ٹسٹ میں صرف 57 اور 38 رنز بنانے کی وجہ سے 10 مقامات کی بہتری کے بعد فہرست میں 63 ویںمقام پر پہنچ چکے ہیں۔
